Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

اکتوبر 2022 میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف احتجاج کے تناظر میں مقدمہ درج ہے

Published

on

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے،انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے عدم پیشی پر وارنٹ جاری کئے۔

عدالت نے علی امین گنڈا پور کی کل حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد کر دی۔۔تھانہ آئی نائن میں اکتوبر 2022 میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف احتجاج کے تناظر میں مقدمہ درج ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کل کی سماعت کا حکمنامہ جاری کیا جس میں کہاگیاہے کہ اپریل 2024 کے بعد کی سماعتوں میں علی امین گنڈا پور پیش نہیں ہوئے۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین