بزنس
چین کا بڑا تجارتی میلہ، پاکستان کی مصنوعات میں چین کے شہریوں کی خاص دلچسپی
ہاربن تجارتی میلے میں شریک پاکستانی کاروباری شخصیت عباس ان دنوں شدید تھکاوٹ کا شکار ہیں جس کی وجہ ان کے اسٹال پر گاہکوں کا رش ہے۔ چینی شہری ان کی مصنوعات میں بہت دلچسپی لے رہے ہیں۔
چین میں ہاربن عالمی اقتصادی اور تجارتی میلے میں عباس نے پاکستانی خصوصیات کی حامل پیتل کی دستکاریاں پیش کی ہیں۔ عباس نے بتایا کہ پیتل سے بنے برتن بہترین شکل وصورت اور عظیم فنکارانہ قدر کے حامل ہیں۔
عباس کی میلے میں پہلی شرکت نہیں ہے وہ اس رش کے عادی ہیں۔ عباس نے بتایا کہ وہ 2014 سے اس تجارتی میلے کے ساتھ ساتھ چین کے دیگر حصوں میں ہونے والی نمائشوں میں شرکت کررہے ہیں۔ چین ایک بڑی منڈی ہے اور وہ تقریباً ہر نمائش میں شرکت کرتے ہیں۔ وہ چینی مارکیٹ اور پاکستانی مارکیٹ کی یکساں طور پر قدر کرتے ہیں۔
ہاربن عالمی اقتصادی اور تجارتی میلے کا پہلی بار انعقاد 1990 میں ہوا تھا اور دہائیوں سے جاری اس میلے میں تقریباً 420 ارب امریکی ڈالر مالیت کے معاہدے ہوچکے ہیں۔
رواں سال کے ایڈیشن کا نمائشی رقبہ 3 لاکھ 60 ہزار مربع میٹر ہے جس میں دنیا کے 38 ممالک اور خطوں کے علاوہ چین کے 21 صوبائی سطح کے علاقوں سے 1 ہزار 400 سے زائد کاروباری ادارے شرکت کررہے ہیں۔
ہاربن کی شہری شوئے ینگ یان نے بتایا کہ ایسی مصنوعات شاذونادر ہی نظر آتی ہیں۔ یہ نئی انداز کی ہیں اور میں نے اخروٹ کی لکڑی سے بنی کرسی خریدی ہے۔ شوئے پاکستانی آرائشی اشیا سے بہت زیادہ متاثر ہیں۔ انہوں نے تقریباً ایک گھنٹے سے زائد وقت اسٹال پر گزارا۔
عباس نے بتایا کہ وہ یقیناً نمائش کے لئے دوسرے چینی شہروں میں جائیں گے کیونکہ ہمیں یہاں کی بڑی منڈی پر بہت اعتماد ہے۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین5 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان5 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز4 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں