Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

سائفر کیس، سماعت جیل میں ہوگی، ٹرائل 4 ہفتے میں مکمل کرنا ہے، خصوصی عدالت

Published

on

آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر سائفر کیس کی آج کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

عدالت کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہدایت کی ہے کہ سائفر کیس کا ٹرائل 4 ہفتوں میں مکمل کرنا ہے۔

تحریری حکم نامے کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو آج عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، گزشتہ سماعت پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے سیکیورٹی رپورٹ جمع کروائی۔

عدالت کا کہنا ہے کہ عدالت نے چیف کمشنر آفس اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ کو جیل ٹرائل کے انتظامات کے لیے خط لکھا، وزارتِ قانون اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے خط کا جواب عدالت میں جمع کروا دیا۔

تحریری حکام نامے کے مطابق 28 نومبر کے آرڈر کی روشنی میں سائفر کیس کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں ہو گا، چیئرمین پی ٹی آئی کی عدالت پروڈکشن سے متعلق درخواست پر نوٹس جاری کیے جاتے ہیں۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کی حاضری سے متعلق سماعت کل اڈیالہ جیل میں 9 بجے ہو گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین