ٹاپ سٹوریز
سائفر کیس: اڈیالہ جیل کے کمرہ عدالت میں آج کیا ہوا؟
سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت نے میں 10 سال کی سزا سنائی، آج اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کے آغاز پر ملزمان عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو دفعہ 342 کا سوال نامہ دیا گیا۔
عمران خان نے پہلے 342 کے تحت بیان عدالت میں ریکارڈ کرایا۔
خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو روسٹرم پر بلایا۔ اس پر عمران خان نے کہا کہ میں آ رہا ہوں، جلدی تو آپ کو ہے،ہمیں تو جیل میں ہی رہنا ہے۔
جج ابوالحسنات نے عمران خان سے استفسار کیا کہ 342 کے بیان پر دستخط کریں گے۔
عمران خان نے پوچھا کہ مجھے پہلے بتائیں یہ ہوتا کیا ہے؟
جج ابو الحسنات نے کہا کہ قانون کو مدنظر رکھتے ہوئے آپ کو سوالات کے جواب دینے کا موقع دے رہا ہوں۔
عمران خان نے کہا کہ اپنا جواب خود لکھوانا چاہتا ہوں۔ جج ابوالحسنات نے کہا کہ اچھی بات ہے آپ اپنا جواب خود لکھوائیں۔
بیان مکمل ہونے کے بعد جج ابوالحسنات نے عمران خان سے سوال کیا کہ آپ سے آسان سا سوال ہے، سائفر کہاں ہے؟
عمران خان نے جواب میں کہا کہ میں نے وہی بیان میں کہا ہے کہ مجھے نہیں معلوم، سائفر میرے دفتر میں تھا۔
جج ابوالحسنات نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو روسٹرم پر بلا کر کہا کہ آپ اور شاہ محمود قریشی میری طرف دیکھیں، میں آپ کو 10، 10 سال قید کی سزا سناتا ہوں۔
فیصلہ سنانے کے بعد جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین عدالت سے اٹھ کرچلے گئے۔
فیصلے کے بعد بانی پی ٹی آئی مسکراتے رہے، جبکہ شاہ محمود قریشی نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ میرا تو ابھی بیان ہی ریکارڈ نہیں ہوا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان8 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور