Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی ایئرپورٹ پر اے ایس ایف اور کسٹمز افسروں میں تنازع، کسٹمز نے کام بند رکھا

Published

on

.کراچی ایئرپورٹ پر اے ایس ایف اور کسٹم افسران میں ٹھن گئی،2 گھنٹے تک معمول کے کام متاثر ہوئے

ذرائع کے مطابق پیر کی صبح جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پاکستان کسٹم اورائیرپورٹ سکیورٹی فورس کے درمیان کشیدہ صورتحال پیدا ہوئی،جس پر  کسٹم اہلکار بین الاقوامی روانگی ہال کے سامنے جمع ہوئے.

اے ایس ایف نے مبینہ طور پر کسٹم آفسر کو ائیرپورٹ  اندر جانے سے روکا تھا،ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کراچی ائیرپورٹ پر دبئی جانے والے مسافر سے جھگڑے کی رپورٹ تنازعے کی وجہ بنی.فریقین کے درمیان پیدا صورتحال کے باعث کسٹم اہلکاروں نے کام بند رکھا،بعدازاں اے ایس ایف اور کسٹم حکام کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوئے،اور کسٹم حکام اپنی ڈیوٹی پر واپس آگئے۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین