ٹاپ سٹوریز
پنجاب کی نگران حکومت کو کام سے روکنے کی درخواست پر ستمبر کے پہلے ہفتے میں جواب طلب
لاہور ہائیکورٹ میں نگران حکومت پنجاب کو کام سے روکنے کی درخواست پر سماعت ۔۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ستمبر کے پہلے ہفتے جواب طلب کرلیا۔۔ عدالت نے درخواست گزار کو درخواست میں ترامیم کی ہدایت کر دی۔
جسٹس راحیل کامران شیخ نے قانون دان آفتاب باجوہ کی درخواست سماعت کی۔
دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دئیے کہ اگر نگران حکومت کو کام کرنے سے روکا تو مشکلات ہوں گی، کسی نے تو معاملات چلانے کے لیے حکومت کرنا ہے، عدالت ایسے معاملات کا سنجیدگی سے جائزہ لیتی ہیں۔
درخواست گزار وکیل نے کہا کہ اس طرح کے کیس کا فیصلہ جسٹس شاہد کریم کر چکے ہیں۔ اس پر عدالت نے کہا کہ کیس وہاں بھیج دیتے ہیں۔
درخواست گزار وکیل نے کہا کہ پنجاب میں نگران حکومت کی آئین میں دی گئی معیاد ختم ہوچکی ہے، سپریم کورٹ نے الیکشن کی تاریخ میں توسیع کی،لیکن نگران حکومت پنجاب کی معیاد میں کو توسیع نہیں کی، صوبائی نگران حکومت کی معیاد ختم ہونے پر اس کی قانونی حیثیت باقی نہیں رہی، نگران وزیر اعلیٰ کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا جائے،نگران حکومت پنجاب کو کام سے روکنے کا حکم دیا جائے، الیکشن کمیشن کو پنجاب میں نئی نگران حکومت کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم بھی دیا جائے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی