Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

اسلام آباد میں غیرقانونی مقیم افغان شہریوں پر کریک ڈاؤن، 200 گرفتار

Published

on

اسلام آباد میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا۔ کریک ڈاؤن وزارت داخلہ کے حکم پر شروع کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ کریک ڈاؤن شروع کئے جانے بعد 200 سے زیادہ افغان گرفتار کئے گئے ہیں جو اسلام آباد میں غیرقانونی مقیم تھے۔تمام  گرفتار افغان شہریوں کو فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے کاررروائی کی جا رہی ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد میں قائم افغان بستیوں کا آڈٹ بھی شروع کر دیا گیا ہے،تمام افغان بستیوں کے حوالے سے رپورٹ وزارت داخلہ پیش کی جائے گی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نو مئی کے واقعات میں بھی غیرقانونی مقیم افغان شہری ملوث پائے گئے،شہر اقتدار میں بڑھتے ہوئے جرائم اور 9 مئی کے تناظر میں کریک ڈاون شروع کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے افغان شہریوں کی پاکستان میں تعداد جاننے کے لیے نادرا سے بھی رابطہ کیا ہے اور کہا گیا ہے کہ نادرا بتائے کہ اس وقت پاکستان بھر میں کتنے افغانی موجود ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین