Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن، گاڑیاں اور موٹرسائیکل بند کرنے کا حکم

Published

on

وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کم عمر ڈرائیورز کیخلاف کریک ڈاؤن تیزکرنے کا حکم دیا ہے۔

وزیراعلی محسن نقوی نے ہدایت کی ہے کہ بغیر لائسنس  گاڑیاں اور موٹر سائیکل چلانے والے کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔

وزیر اعلی محسن نقوی نے یہ ہدایات انسپکٹر جنرل پولیس۔ سی سی پی او لاہور اور تمام آر پی اوز کو ہدایات جاری کیں۔لاہور سمیت پنجاب بھر میں کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ کم عمر ڈرائیورنہ صرف اپنے لئے بلکہ دوسروں کے لئے بھی خطرات کا سبب بنتے ہیں،کم عمرڈرائیوروں کی گاڑیاں اور موٹر سائیکل بھی بند کئے جائیں۔

محسن نقوی نے اپیل کی کہ والدین کم عمر بچوں کو گاڑیاں اور موٹر سائیکل چلانے کی اجازت نہ دیں۔ہر زندگی  قیمتی ہے،کم سن ڈرائیور کی ذرا سے غلطی کسی کے لئے جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین