Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

پنجاب کے مختلف شہروں میں سی ٹی ڈی کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، القاعدہ کے سہولت کا سمیت 23 مبینہ دہشتگرد گرفتار

Published

on

دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظرکاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں  229 انٹیلی جنس بیسڈ اپریشن کیے، جن کے دوران 23 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔ فیصل اباد سے القاعدہ  کا اہم سہولت کار بھی پکڑا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں  229 ائی بی اوز آپریشنز کیے، جن کے دوران 23 دہشتگرد گرفتار کیے گئے۔

ترجمان نے بتایا کہ آپریشنز لاہور،گوجرانوالہ، میانوالی، بہاولپور ،راولپنڈی ، راجن پور،سیالکوٹ، فیصل آباد، چنیوٹ، بہاولنگر، رحیم یار خان میں کیے گئے۔

دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، ہینڈ گرنیڈ، ڈیٹونیٹرز،حفاظتی فیوز وائرز، اسلحہ، گولیاں اور نقدی برامد ہوئی،دہشت گردوں کی شناخت عبدالکریم ، غفران، کامران، شاہ محمد، شاکر، عمران،انصاف اللہ، سمر خان، اسلم ، قدوس وغیرہ کے نام سے ہوئی۔

ترجمان نے کہا کہ دہشت گرد مختلف اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

رواں ہفتے962 کومبنگ آپریشنز کے دوران 133 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے،کومبنگ آپریشنز میں 37739 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے،دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین