Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

ایف آئی اے کا سائبر کرائم ونگ ختم، نیشنل سائبر کرائمز ایویسٹی گیشن ایجنسی قائم

Published

on

ایف آئی اے سائبر کرائم انویسٹی گیشن ونگ کےاختیارات ختم کردئیے گئے۔ حکومت نے ایف آئی اے کی طرز پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نیشنل سائبر کرائمز انوسٹی گیشن ایجنسی وزارت داخلہ کے ماتحت قائم کی جائے گی۔ یہ وزارت داخلہ کے ماتحت الگ سے اتھارٹی ہوگی۔

نیشنل سائبر کرائمز انویسٹیگیشن ایجنسی کا سربراہ ڈائریکٹر جنرل ہوگا، ڈائریکٹر جنرل کم از کم گریڈ 21 کا اور 63 سال سے زائد عمر کا نہ ہوگا۔

ایجنسی میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل، ڈائریکٹرز، ایڈیشنل ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور دوسرے ضروری عہدے ہونگے۔

ڈی جی کو دو سال کے لئے وفاقی حکومت تعینات کرے گی،ایف آئی اے سائبر کرائمز کی تمام انکوائریاں، تحقیقات، اثاثہ جات ایجنسی کے سپرد کردیئے گئے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین