Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سمندری طوفان کراچی سے 600 کلومیٹر دور، شہر میں شدید حبس کا موسم، ہیٹ ویو کا خدشہ

Published

on

بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان کا فاصلہ کراچی سے 600 اور ٹھٹھ سے 580 کلومیٹر رہ گیا۔

محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیش گوئی کے مطابق سمندری طوفان کا رخ  گذشتہ 12 گھنٹوں کے دوران بدستور شمال کی جانب رہا،طوفان کا فاصلہ کراچی سے 600 اور ٹھٹھ سے 580 کلومیٹر دور رہ گیا،14 جون تک شمال کی طرف بڑھتے رہنے کا امکان ہے۔

اس کے بعد طوفان پھر رخ تبدیل کرکے شمال مشرق اور جنوب مشرقی سندھ اور بھارتی گجرات کے درمیانی علاقوں کو 15 جون کی دوپہر کو عبورکرے گا۔

اس وقت کراچی میں سمندری ہوائیں بند ہونے کے سبب شدید حبس محسوس کی جارہی ہے،طوفان کے قریب آنے پر کراچی میں گرمی میں شدید اضافہ اور ہیٹ ویو جیسی صورتحال پیدا ہونے کے خدشات ہیں۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین