Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

سمندری طوفان میں شدت، بدین سے آبادی کا انخلا شروع، طوفان جمعرات کو کیٹی بندر سے ٹکرائے گا

Published

on

سندھ کے ساحلی مقام بدین سے آبادی کا انخلا شروع کردیاگیا۔

سمندری بیپارجوئے کے سندھ کے ساحلی علاقوں بدین،کیٹی بندر اورٹھٹھ سے تیزہواؤں،آندھی،شدید بارشوں اورممکنہ اونچی لہروں کے سبب بدین کے قرب وجوار میں آباد افراد کے انخلا کا عمل ہلال احمرسندھ کی جانب سے شروع کردیا گیا۔

پہلے مرحلے میں مختلف خاندانوں کو گاڑیوں میں محفوظ مقامات کی جانب منتقل کیاگیا،جہاں وہ مکمل خطرات ٹلنے تک قیام کرینگے۔

ہلال احمر کی جانب سے منگل کو بھی انخلا کا عمل جاری رکھاجائےگا،واضح رہے کہ بدین کے ساحلی مقامات پرآج گردوغبارکی شدید طوفان ریکارڈہوا،جس کے دوران ہرجانب مٹی اڑتی رہی۔

محکمہ موسمیات نے 15جون کی دوپہرسمندری طوفان سندھ کی ساحلی پٹی کیٹی بندراوربھارتی گجرات سے ٹکرانے کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کا فاصلہ کراچی سے 550کلومیٹررہ گیا، طوفان بدین سے 530 جبکہ اورماڑہ سے650کلومیٹر کے فاصلے پرہے،محکمہ موسمیات کے مطابق 14جون کی صبح تک طوفان کا ٹریک شمال کی جانب رہےگا،15جون کورخ تبدیل کرنے کے بعد دیہی سندھ کے کیٹی بندر اوربھارتی گجرات کو کراس کرے گا۔

 

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین