Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سمندری طوفان، ایئر ٹریفک متاثر ہونے کا خدشہ، پروازوں کو کل متبادل ہوائی اڈوں کی طرف موڑا جاسکتا ہے، ترجمان پی آئی اے

Published

on

سمندری طوفان بائپر جوائے کے متوقع خطرے کے پیش نظر قومی ائیرلائن پی آئی اے کی جانب سے حفاظتی انتظامات مکمل کرلیے گئے۔
ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ خان کے مطابق بحیرہ عرب میں اٹھنے والے سمندری طوفان اور اس سے بچنے کے ممکنہ اقدامات کے سلسلے میں قومی ائیرلائن پی آئی اے کی جانب سے حفاظتی انتظامات مکمل کرلیے، طوفان کے اثرات، ہوائی اڈوں اور ہوائی گزرگاہوں پر کل صبح 3 بجے شروع ہوں گے،سمندری طوفان کے کراچی اور سندھ کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کے خطرے کے پیش نظر پی آئی اے نے حفاظتی ٹیمیں ترتیب دے دیں،متوقع تیز ہواؤں اور گردوغبار کی وجہ سے پروازوں کا رخ متبادل ائر پورٹس کی جانب موڑ دیا جائے گا،کراچی اور سکھر کی پروازوں کیلئے خراب موسم ہونے کی صورت میں لاہور یا ملتان کو متبادل ائیر پورٹس کی حیثیت سے استعمال کیا جائے گا،تیز ہوائیں اور جھکڑ کے باعث منگل کو کراچی سکھر کراچی کی دوطرفہ پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ آج روانہ ہونے والی پرواز کا فیصلہ موسم کی مناسبت سے لیا جائے گا۔
پی آئی اے نے کسی بھی ممکنہ صورتحال کے پیش نظر ایمرجنسی ریسپانس سنٹر کو فعال کردیا ہے جو لمحہ با لمحہ صورتحال کا جائزہ لے گا،پی آئی اے نے ریمپ سیفٹی ٹاسک فورس بھی فعال کردی ہے جو آپریشنل ایریا پر موجود آلات اور جہازوں کی حفاظت کی ذمہ داری ادا کرے گی، رن وے اور ایپرن کے اطراف کنٹنرز، ٹرالیز، ڈالیز، انجنیرنگ آلات اور ریمپ پر چلنے والی گاڑیوں کو محفوظ جگہ پر منتقل کیا جارہا ہے،زمین پر کھڑے تمام جہازوں کو پارکنگ چاکس لگائے جائیں گے تاکہ وہ ہواوں اور اندھی سے محفوظ رہ سکیں، مسافروں سے درخواست ہے کہ وہ موسم کے متوقع خراب ہونے کی صورت میں ائر پورٹ آنے سے قبل اپنی پروازوں کے متعلق پی آئی اے سے ضرور رابطہ کریں۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین