پاکستان
ماہی گیروں کو 12 جون سے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت، 13 جون کو سندھ، مکران ساحل پر طوفانی بارش متوقع
بحیرہ عرب میں سمندری طوفان بیپار جوئے کی شدت برقرارہے،طوفان کے گرد ہواوں کی رفتار 160کلومیٹرفی گھنٹہ تک بڑھ رہی ہیں،طوفان نے رخ تبدیل کردیا،کراچی سے فاصلہ 1120کلومیٹرہے،ماہی گیروں کو12جون سے کھلے سمندر میں جانے سے گریزکا مشورہ دے دیا گیا۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے سمندری طوفان کے حوالے سے جاری 7ویں الرٹ کے مطابق مشرقی وسطی بحیرہ عرب میں سمندری طوفان بیپار جوئے اپنی شدت کے ساتھ برقرارہے، پچھلے 12گھنٹوں کے دوران سمندری طوفان نے اپنا رخ تبدیل کردیا، طوفان کے مرکز اوراردگرد 130سے150کلومیٹر کی ہوائیں چل رہی ہیں۔
طوفان کے قرب وجوار میں موجود ہواؤں کی رفتار 160کلومیٹرفی گھنٹہ تک تجاوزکررہی ہیں، طوفان کا فاصلہ کراچی سے بدستور 1120کلومیٹر کے لگ بھگ ہے، سطح سمندر کا 32ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت طوفان کی شدت کو بڑھانے کے لیے سازگارماحول فراہم کررہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق عالمی سطح پرطوفان کی نگرانی کے دوران اوپری سطح کی ہواوں میں تبدیلی کے سبب غیریقینی صورتحال پیداہورہی ہے،کچھ موسمیاتی آلات طوفان کے سبب عمان اورپاکستان کے مغربی ساحل کو متاثر کرنے کے اشارے کررہے ہیں۔
کچھ موسمیاتی آلات بھارتی گجرات اورسندھ کی ساحلی پٹی پراس کےاثرات کی پیشگوئی کرتے دکھائی دیتے ہیں،ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ 12جون سے کھلے سمندرمیں جانے سےگریز کریں،طوفان کی وجہ سےبحیرہ عرب کے حالات ماہی گیری کے لیے انتہائی خراب ثابت ہوسکتے ہیں،اورساحل کے ساتھ اونچی لہریں آسکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کا مذید کہناہے کہ طوفان کے ممکنہ اثرات کے نتیجے میں سندھ،مکران کے ساحلوں پر13جون کی رات سے گرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے،دیگر اثرات کے نتیجے میں بلوچستان اورسندھ کے ساحلی مقامات پرتیزہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی