ٹاپ سٹوریز
سمندری طوفان،ایل این جی ترسیل متاثر،ونڈ پاور بند، جوہری بجلی گھروں کی پیداوار کم، ملک میں 12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ
بحیرہ عرب میں پیدا ہونے والے طوفان کے اثرات بجلی کی پیداوار پر بھی پڑنے لگے، سمندری رستے سے ایل این جی کی ترسیل بھی متاثر اوربندرگا پر ایل این جی ٹرمینل بھی بند کر دیا گیا۔
تیز ہوا چلنے سے ونڈ پاور پلانٹ بھی بند کر دیئے گئے اور ایٹمی پاور پلانٹس کی پیدا وار بھی کم کر دی گئی ۔ بجلی کی کم پداوار کے باعث بجلی کا شارٹ فال 7ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں 12 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ۔ پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق جوں جوں سمندری طوفان کراچی اور ساحلی پٹی کے نزدیک آ رہا ہے سمندر میں بحری جہازوں کی نقل و حرکت روک دی گئی ہے جس کے باعث ایل این جی لے آنے والے بحری جہاز رک چکے ہیں، بندرگاہ پر ایل این جی ٹرمینل بند کر دیا گیا ہے۔
ساحلی پٹی کے قریب جھمپیر اور گھارو میں نصب ونڈ پاورپلانٹس تیز اورگرد آلود ہواؤں کے باعث بند کر دہیے گئے ہیں ۔ایٹمی پاور پلانٹس کی پیداوار بھی کم کر دی گئی ہے جس کے باعث بجلی کی مجموعی پیداوار 19ہزار 2سو 52 میگاواٹ رہ گئی ہے۔ گرمی کی شدت کے باعث ملک بھر میں بجلی کی طلب 26ہزار 5سو میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے۔
اس وقت پاور سسٹم کو7ہزار 2سو 84 میگاواٹ کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔ پاور ڈویژن کے ذرائع کہتے ہیں کہ اس وقت پن بجلی ذرائع سے بجلی کی پیداوار 5 ہزار 6 سو میگاواٹ ہے۔ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس3ہزار 8 و 78 صلاحیت کے باوجود 850 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں ۔ نجی شعبے کی پیداواری صلاحیت 17ہزار 344 میگاواٹ ہے لیکن آئی پی پیز سے 10 ہزار5 سو میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔
شمسی بجلی گھر 1ہزار 8سو45 میگاواٹ کے بجائے صرف 82 میگاواٹ اوربیگاس 278 میگاواٹ کے بجائے 120 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔
نیوکلیئر پاور پلانٹس کی پیداواری صلاحیت 3ہزار326 میگاواٹ ہے لیکن ایٹمی بجی گھر 2ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں ۔ دوسری جانب سمندری طوفان کے باعث ایل این جی کی ترسیل میں ریکاوٹ ، ونڈ پاور پلانٹس کی بندش اور بجلی کی پیداوار میں کمی کی تصدیق وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے بھی کی ہے ۔
سمندری طوفان BIPARJOY نے پاکستان میں RLNG کی ترسیل میں خلل ڈالا ہے، جس سے RLNG پر مبنی بجلی کی پیداوار میں عارضی کمی اور لوڈ شیڈنگ میں عارضی اضافہ ہوا ہے۔
ہم کراچی کے شہریوں کو معمول کی فراہمی برقرار رکھنے کے لیے کراچی الیکٹرک کو ایندھن کی مکمل فراہمی کو یقینی بنارہے ہیں۔ pic.twitter.com/yV0UFzoEIh
— Minister Of Power Updates (@MOP__Updates) June 14, 2023
وفاقی وزیر خرم دستگیر میں اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سمندری طوفان کے باعث ترسیل متاثر ہونے سے ایل این جی سے 15 سو میگاواٹ،15 سو میگاواٹ ونڈ اور 24 سو میگاواٹ مقامی کوئلے سے بجلی کی پیداوار کم ہو سکتی ہے۔ بجلی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے پن بجلی کی پیداوارمین اضافہ کیا جاے گا۔
خرم دستگیر نے کہا کہ ڈیزل کو بجلی کی پیداوار کے لیے متبادل اینڈھن کے طور پر استعمال کیا جائے گا ۔ وفاقی وزیر خرم دستگیر نے خبردار کیا کہ آنے والے دنوں میں لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں 3گھنٹے تک کا اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین4 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
پاکستان4 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز4 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین7 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں