ٹاپ سٹوریز
سمندری طوفان پاکستان کے ساحلوں سے ہٹ کر مغرب کی جانب بڑھ گیا، کراچی، حیدرآباد، بدین، ٹھٹھہ میں تیز ہوا کے ساتھ بارشیں متوقع
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے ) نے کہا ہے کہ سائیکلون اسنیٰ کی وجہ سے سندھ اور بلوچستان کی ساحلی پٹی کے ملحقہ علاقوں میں طغیپانی کا خدشہ تاحال برقرار ہے ۔سمندری طوفان بحیرہ عرب میں کراچی سے 185 کلومیٹر جنوب مغرب، اورماڑہ سے 210 کلومیٹر جنوب، اور گوادر سے 370 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع سمندری طوفان پاکستان کے ساحل سے ہٹ کر مغرب کی جانب بڑھ گیا ہے،، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے الرٹ جاری کر دیا۔۔
این ڈی ایم اے ک کہنا ہے کہ طوفان کی مزید مغرب اور جنوب مغرب کی جانب پیشرفت متوقع ہے،اس سسٹم کے نتیجے میں پاکستان کے ساحل اور حیدرآباد، جامشورو اور دادو میں 60-80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے،اس کے علاؤہ کراچی ڈویژن، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، حیدرآباد، مٹیاری، جامشورو اور دادو میں آج رات تک موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔
این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے اضلاع حب، لسبیلہ، آواران، کیچ اور گوادر میں بھی کل رات تک آندھی ، جھکڑ اور موسلادھار بارشوں کا سلسلہ برقرار رہنے کا امکان ہے،سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں سیلاب اور طغیانی کا خدشہ ہے،طوفان کے باعث کمزور انفرااسٹرکچر اور فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔
این ڈی ایم اے نے خبردار کیا کہ ماہی گیر 31 اگست تا یکم ستمبر کے دوران سمندر میں نہ جائیں،عوام سمندر کے کنارے اور ساحلی علاقوں میں جانے سے گریز کریںطوفان کے خدشے کے مدنظر بل بورڈز، بجلی کے کھمبے، سولر پینل اور ڈھیلے ڈھانچوں سے محتاط رہیں۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین4 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
پاکستان4 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز4 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین7 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں