ٹاپ سٹوریز
ریویو آف ججمنٹ ایکٹ پر فیصلہ، پارلیمنٹ کی توہین ہوئی، نواز شریف کے کیسز پر اثر نہیں پڑے گا،مسلم لیگ ن
ریویو آف ججمنٹ ایکٹ 2023 سپریم کورٹ کی طرف سے کالعدم قرار دیئے جانے پر مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور سابق وفاقی وزرا نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
سابق وفاقی وزیرقانون، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اس طرح کے فیصلوں سے پارلیمان کی خود مختاری پر حرف آتا ہے، پارلیمان کی غیر موجودگی کا ایسے فیصلوں میں فائدہ ہوتا ہے، آئین میں طریقہ کار واضح ہے کہ اداروں نے کیسے چلنا ہے، بنچ میں ضروری نہیں تمام جج صاحبان موجود ہوں، تاثر جاتا ہے پارلیمان کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھایا گیا۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اس مداخلت سے ادارے مضبوط نہیں کمزور ہوں گے، پارلیمان کے اختیار میں باربار مداخلت اچھی روایت نہیں، یہ قانون بارکونسلز اور بار ایسوسی ایشنز کا پرانا مطالبہ تھا، فیصلہ ایسے وقت میں دیا گیا جب قومی اسمبلی موجود نہیں، سمجھ سے بالاترہے جس ڈاکٹرسےشفا نہیں مل رہی کہا جارہا ہے دوسرا آپریشن بھی اسی سے کرایا جائے، نوازشریف کے کیسز سے اس فیصلےکا کوئی تعلق نہیں، نااہلی کی سزا 5 سال سے زیادہ نہیں ہوسکتی، سیاست میں حصہ لینا بنیادی حق ہے، قانون سازی کے بعد سب اب 5 سال بعد سیاست کیلئے اہل ہوچکے ہیں، نوازشریف کے کیس میں اس فیصلے کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر نے فیصلے کو خلاف آئین و قانون قرار دیا اور کہا کہ ان ججز کو ہم خیال ججز کہا جاتا ہے، ہم خیال ججز کو اکٹھا کرکے ایک بنچ بنایا گیا، جب بھی کوئی قانون بنے،اسے آئین سے ہم آہنگ ہونا چاہئے، اس فیصلے کے آنے کے بعد ریویو میں جانے کی ضرورت نہیں، پریکٹس اینڈ پروسیجر کا قانون بنا ہوا ہے،سوموٹو کی بات نہیں، پارلیمنٹ ہر وقت رہتی ہے،وہ کبھی ختم نہیں ہوتی، ایسی بات کہنا کہ پارلیمنٹ نہیں ہے یہ بات غلط ہے، نوازشریف کے آنے کے حوالےسے کوئی معاملہ پیچیدہ نہیں ہوگا، چیف جسٹس نے اپنے برادر ججز کی بات بھی نہیں مانی، جن ججز نے موجودہ فیصلہ دیا ہے انہوں نےقانون کی خلاف ورزی کی ہے۔
سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے فیصلے سےپارلیمنٹ کی توہین کی، سپریم کورٹ کا اختیار آئین کی تشریح کرنا ہے، وہ اختیارآئین ری رائٹ کرنے کی حد تک لے جایا گیا، سپریم کورٹ نے آئین میں دیئے گئے اختیارات سے تجاوز کیا۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین5 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان5 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز4 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں