Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

21 مئی سے حج پروازوں کی روانگی،22 جون تک حج آپریشن مکمل ہوگا

Published

on

پی آئی اے کی پہلی حج پرواز 21مئی کو کراچی سے مدینہ کے لیے روانہ ہوگی،مجموعی طورپر315خصوصی پروازوں کے ذریعے 65ہزارعازمین حج کو سعودی عرب پہنچایا جائےگا۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے حج آپریشن برائے 2023 کی تیاریاں مکمل کرلیں،پی آئی اے قبل از حج آپریشن21مئی سے شروع کرے گی،پی آئی اے کی پہلی حج پرواز پی کے773اکیس مئی کو کراچی سے مدینہ کیلئے روانہ ہوگی.

قبل ازحج آپریشن 22جون تک جاری رہے گا،حجاج کرام کی وطن واپسی 2 جولائی سے شروع ہوگی اور 2 اگست تک حاجیوں کو وطن واپسی کا آپریشن جاری رہے گا،پی آئی اے 315 خصوصی حج اورشیڈول کی پروازوں کے ذریعے65ہزار عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچائے گی.

اسلام آباد سے پی کے 741 تین سو سے زائد عازمین کو لیکر جدہ روانہ ہوگی،پی آئی اے حج آپریشن کے دوران اپنے بوئنگ 777 طیارے اور ایئربس 320 کے ذریعے آپریشن کرے گی،خصوصی حج پروازیں کراچی لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ، فیصل آباد، پشاور، رحیم یار خان، کوئٹہ سے پروازیں آپریٹ ہوں گی،پی آئی اے نے حج پروازوں کا شیڈول وزارت مذہبی اموراور سعودی عرب کی جنرل سول ایوی اتھارٹی کو شیڈول روانہ کردیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین