Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

گرمی بڑھنے کے باوجود انڈے کی قیمت میں اضافہ، مرغی کی اڑان بھی جاری

Published

on

ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں مجموعی طور 0.16 فیصد کی کمی دیکھی گئی،،مہنگائی کی مجموعی شرح 45.72 فیصد پر آگئی۔ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے۔

ادارہ شماریات  کی رپورٹ کے مطا بق ایک ہفتے میں 23 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ  اور 13 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 32 روپے تک اضافہ ہوا۔ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی فی کلو  قیمت 460 روپے تک پہنچ گئی۔

ایک ہفتے میں برانڈڈ چائے کا 190 گرام پیکٹ 24 روپے تک مہنگا ہوا۔ایک ہفتے میں انڈوں کی فی درجن قیمت میں چھ روپے کا اضافہ ہوا۔

ایک ہفتے میں ٹماٹر کی قیمت میں 1 روہے سے زائد اور دہی دو روپے فی کلو اضافہ ہوا۔ایک ہفتے میں دال مونگ 3 روہے 38 پیسے مہنگی ہوئی،ایک ہفتے میں ٹوٹا باسمتی چاول 2 روپے فی کلو تک مہنگا ہوا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین