پاکستان
9 مئی کے تمام مقدمات یکجا کرکے تفصیلی تحقیقات کی جائیں، لاہور ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر
نو مئی کے تمام کیسز یکجا کرنے اور مفصل تحقیقات کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی،درخواست چوہدری محمد بلال ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے ،درخواست میں وفاقی حکومت، صوبائی حکومت، پراسیکیوٹر جنرل کو فریق بنایا گیا ہے ،درخواست میں آئی جی اور صوبے بھر کی انسداد دہشتگردی عدالتوں سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہریوں کو بروقت انصاف فراہم نہ کرنا آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے،نو مئی واقعات پر صوبے بھر میں سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں پر کیسز درج کئے گئے،بانی چیئرمین پی ٹی آئی پر نو مئی واقعات کی سازش کا الزام لگایا گیا۔
درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ ایک سال کے دوران ہزاروں لوگوں کو نو مئی واقعات کے کیسز میں گرفتار کیا گیا ،ایک سال میں تحقیقات مکمل نہ ہونے سے جوڈیشل سسٹم پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں،عدالت تمام کیسز یکجا کرنے اور تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا حکم دے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالتوں میں ایک ہی نوعیت کے واقعات کے کیسز کیلئے گائیڈ لائنز اور فریم ورک بنانے کا حکم دے،عدالت ان کیسز میں کریمنل پروسیجر کوڈ سیکشن 526 کے تحت اقدامات اٹھائے،عدالت پروسیجرل ریفارمز کیلئے ٹاسک فورس بنانے کا حکم دے۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت نو مئی کیسز کے ٹرائل اور تحقیقات میں دائرہ اختیار اور ابہام دور کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کا حکم دے،عدالت نو مئی کیسز کے ٹرائل روکنے کا حکم دے،عدالت نقص امن کے خطرہ کے نام پر اختیارات کے غلط استعمال کو روکنے کا حکم دے۔
-
کھیل10 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل12 مہینے ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین4 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
پاکستان4 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین7 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں
-
پاکستان5 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی