Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

شہریار آفریدی کی نظربندی، چیف کمشنر اور ڈپٹی کمشنر عدالت طلب

Published

on

اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہریار آفریدی کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کے خلاف درخواست پر منگل کو سماعت کرتے ہوئے چیف کمشنر اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ریکارڈ سمیت ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے شہریار آفریدی کو کل عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم بھی دیا۔

سماعت کے آغاز پر شہریار آفریدی کے وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ یہ ساتواں ایم پی او آرڈر پاس ہوا ملزم 90 روز سے جیل میں ہے۔ اُن کی سات مقدمات میں گرفتاری ہوئی پھر وہ ضمانت پر رہا ہو گئے۔

شیرافضل مروت نے عدالت کو بتایا کہ بلوچستان اور سندھ دو مقامات ایسے رہ گئے ہیں جہاں سے ابھی تک اُن کے موئکل کے خلاف ایم پی او جاری نہیں ہوئے۔ سات ایم پی اوز کے آرڈر شہریار آفریدی کے خلاف اب تک غیر قانونی قرار دیے جا چکے ہیں۔

اس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ نے کسی شہری کو حراست میں رکھنا ہے تو اس کی وجوہات دینا ہوں گی۔ عدالت نے چیف کمشنر کو طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیے آپ کے خلاف کیوں نا توہین عدالت کی کاروائی کی جائے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین