ٹاپ سٹوریز
خیبرپختونخوا حکومت میں اختلافات، صوبائی وزیر شکیل خان مستعفی
خیبرپختونخوا حکومت کے وزیربرائے سی اینڈڈبلیوشکیل خان مستعفی ہوگئے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکواستعفیٰ بھیج دیا گیا۔
شکیل خان نے الزام لگایا کہ وزیراعلیٰ کسی اورکےاشاروں پرکام کرکرہےہیں،وزیراعلیٰ میرےمحکمےمیں مداخلت کررہےتھے،وزیراعلیٰ سےاختلاف اصولوں پرہے،میراووٹ بانی پی ٹی آئی کاہے۔
شکیل خان کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت اپنےبنیادی اصولوں اوروعدوں پرسمجھوتاکررہی ہے، صوبائی حکومت اپنےاصولی موقف سےپیچھےہٹ گئی ہے،خراب حکمرانی اوربدعنوانی نےپارٹی منشورکوتباہ کردیاہے۔
شکیل خان نے کہا کہ میں اپنےآپ کوتمام فورمزپراحتساب کےسامنےپیش کرتاہوں،میں ہیڈگورننس ،بدعنوانی کےخلاف آواز آٹھانےکی کوشش کروں گا،میں کابینہ سےاستفیٰ دینےکی وجوہات ایوان میں بیان کروں گا۔
صوبائی حکومت کا موقف ہے کہ بانی چیئرمین کی جانب قائم کمیٹی کی سفارش پر شکیل خان کوکابینہ سےفارغ کیاگیا،شکیل خان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی سمری قواعد کے مطابق گورنر کو بھیجی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ شکیل خان کے دیگر وزرائے اعلیٰ کے ساتھ بھی اختلافات رہے تھے اور انہوں نے سابق وزیراعلیٰ محمود خان سے بھی اختلافات کا اظہار کیا تھا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے کابینہ میں تبدیلی کا امکان تھا اور شکیل خان کو ہٹانے کی باتیں بھی سامنے آئی تھیں تاہم وزیراعلیٰ کی جانب سے ہٹائے جانے سے قبل ہی شکیل خان نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا ہے۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین5 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان5 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز4 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں