Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پی ٹی آئی کی کارنر میٹنگز کی اجازت کے لیے درخواست پر چیف سیکرٹری کو قانون کے مطابق فیصلے کی ہدایت

Published

on

The leadership of PTI Lahore failed to mobilize the workers for the rally, they submitted their own arrests, party sources.

لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کے موقع پر پی ٹی آئی کی کارنر میٹنگز اور جلسوں کی اجازت کے لیے درخواست نمٹاتے ہوئے دادرسی کے لیے چیف سیکرٹری پنجاب کو بھجوادی اور ہدایت کی کہ چیف سیکرٹری درخواست گزار کے معاملہ کاجائزہ لے کر قانون کے مطابق فیصلہ کریں۔

جسٹس علی باقر نجفی نےانصاف لائیرز فورم کے زبیر احمد کسانہ ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں صوبائی حکومت ۔چیف سیکرٹری ۔ہوم سیکرٹری انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس کو فریق بنایا گیا۔

درخواست گزار نے موقفاختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے ملک میں عام الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوے شیڈول جاری کر دیا۔ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہونے کے ناطے پی ٹی آئی کے امیدوار اپنے اپنے حلقوں میں جلسے کرنے اور کارنر میٹنگز کرنا چاہتے ہیں،سیاسی بنیادوں پر انکو جلسے اور کارنر میٹنگز کی اجازت نہین دی جا رہی۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت پی ٹی آئی امیدواروں کو جلسے اور کارنر میٹنگز کی اجازت دینے کا حکم دے۔

ایڈشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ملک سرود نے درخواست کی مخالفت کی

عدالت نے قرار دیا کہ بادی النظر میں ہع سیاسی جماعت کے ورکرز کو اجتماع اور میٹنگ کا اختیار ہے۔ چیف سیکرٹری درخواست گزار کے معاملہ کاجائزہ لے کر قانون کے مطابق فیصلہ کریں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین