Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

شوبز

ڈان 3 کا ٹیزر ریلیز، رنویر سنگھ ان ،کنگ خان آؤٹ

Published

on

بالی وڈ کی مشہور فلم ڈان کے تیسرے سیکوئل کا ٹیزر آوٹ  ہو گیا ہے، ٹیزر میں رنویر سنگھ کو نیا ڈان دکھایا گیا ہے،انڈین فکشن ورلڈ کا ڈان ، ایکشن تھرلر فلم جس کا پہلا سیکوئل تو کہہ سکتے ہیں کہ 1978 میں پیش کیا گیا، تاہم اسی فلم کو ایک بار پھر 2006 میں بنایا گیا۔ جس نے باکس آفس میں اچھا بزنس کیا۔

1978 میں جو ڈان فلم پیش کی گئی اس میں امیتابھ بچن اور زینت امان نے مرکزی کردار ادا کیا۔ اس فلم کی ریلیز کے 28 برس بعد شاہ رخ خان کو نئے ڈان کو طور پر دیکھا گیا، 2006 میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم نے اچھا خاصا بزنس کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Excel Entertainment (@excelmovies)

اسی فلم کا دوسرا سیکوئل 2011 میں پیش کیا گیا، 2006 اور 2011 میں پیش کی جانے والی دونوں فلموں کی ہدایات کار فرحان اخترتھے، تاہم اب 13 برس بعد ڈان فلم کے تیسرے سیکوئل کی جھلکیاں انٹرنیٹ پر جاری کردیں گئی ہیں ۔ جس میں ڈان اب شاہ رخ خان نہیں رہے بلکہ اب انڈر ورلڈ کے ڈان کے روپ میں رنویر سنگھ دکھائی دیں گے۔اس ٹیزر کے کیپشن پر یہ لکھا ہے کہ ایک نئے دور کی شروعات۔

اس فلم کی ہدایت کار  بھی فرحان ہیں، جبکہ ڈان 3 کے حوالے سے یہ خبریں بھی آرہی ہیں کہ اس فلم میں پریانکا کا کردار کیارا ایڈوانی ادا کریں گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین