Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

لائف سٹائل

سموسے بیچنے والے کی بیٹی، جس کے گانوں پر بالی وڈ کی بڑی بڑی اداکارائیں ناچنے پر مجبور ہو جاتی ہیں

Published

on

Neha Kakkar

سموسے بیچنے والے کی بیٹی، جس کے گانوں پر بالی وڈ کی ہر نامور اداکارہ ٹھمکے لگاتی ہے، اس کی کامیابی کی داستان حیرت انگیز ہے۔نیہا ککڑ نے بالی وڈ میں جس تیزی سے ترقی کی وہ کئی گلوکاروں کے لیے صرف خواب ہے۔
نیہا۔ دی راک سٹارالبم کی ریلیز کے ساتھ کیریئر کا آغاز کرنے والی نیہا نے اس البم کی ریلیز کے بعد مڑ کر نہیں دیکھا۔
آنکھ مارے، کالا چشمہ، چل، گرمی، آؤ راجہ اور دلبر سمیت بہت سے ہٹ گانے دینے والی نیہا ککڑ کے گانے اب ہر تقریب کا لازمی حصہ بن چکے ہیں۔
نیہا سوشل میڈیا پر بھی بہت ایکٹو ہیں اور اپنے فینز کو اپنی روز کی سرگرمیوں سے آگاہ رکھتی ہیں۔
اکتوبر 2019 میں انسٹا گرام پر دس ملین فالوورز مکمل ہوئے اور دس ملین فالوورز رکھنے والی پہلی بھارتی شخصیت اور دنیا کی پانچویں شخصیت بنیں جس پر انہیں ٹرافی بھی ملی ہے۔
یوٹیوب پر نیہا ککڑ کے سبسکرائبرز 13.5ملین ہیں۔
نیہا ککڑ کے مداحوں کی بڑی تعداد ان کے خاندانی پس منظر سے واقف نہیں۔

حسن تنولی نوجوان صحافی ہیں۔ انہوں نے ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ سے کمیونیکیشن میڈیا سٹیڈیز میں بی ایس کیا۔قومی و بین الاقوامی میڈیا کو دلچسپی سے دیکھتے ہیں، کھیل اور انٹرٹینمنٹ سے لگاؤ رکھتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین