ٹاپ سٹوریز
جڑانوالہ کے دورے کے دوران جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سی سی پی او فیصل آباد پر برہم
فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں مسیحی برادری کی عباد گاہیں اور گھر جلانے کے واقعہ کے بعد سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے متاثریں سے ملاقاتیں، انہیں دلاسہ دیا اور انصاف کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سی سی پی او فیصل آباد سے تفتیش سے متعلق سوالات کئے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سی سی پی او فیصل آباد کے جوابات سے مطمئن نہ ہوئے اور سرزنش کی۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سی سی پی اوسے سوال کیا کہ کیا تحصیل کے سب سے بڑے پولیس آفیسر کا بیان ریکارڈ کیا ہے؟ ایس پی کو شامل تفتیش کیوں نہیں کیا گیا؟ آپ کےخیال میں درست تفتیش ہو رہی ہے؟ کیا پولیس والے خود سے کہیں گے کہ ہم غفلت میں تھے؟۔
سی سی پی او نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ میرٹ پر تفتیش ہوگی۔ اس پر قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ میرٹ کا کیا مطلب ہے؟ ایک دم جتھا آ جائے تو الگ بات ہے، مگر اعلانات کر کے کہا جائے گھروں سے نکلو، آپ کو ان باتوں کا خیال نہیں آیا؟ کتنے بجے کا واقعہ ہے؟۔
سی سی پی او نے جواب دیا سوا چھ بجے کا واقعہ ہے۔ اس پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اس پر برہم ہوئے اور کہا کہ لوگ کہہ رہے ہیں چار بجے کے بعد کا واقعہ ہے، آپ سے الگ بات کر رہا ہوں آپ جواب کچھ اور دے رہے ہیں۔ آپ کو گھبراہٹ ہو رہی ہے، یہاں کا ایس پی کہاں ہے؟ وہ یہاں کیوں موجود نہیں؟ قاضی فائز عیسی جو بیان ریکارڈ کروانا چاہتے ہیں ان کے بیان ریکارڈ کریں، آپ قانون کے مطابق چلیں، تفتیش کریں۔
اس کے بعد قاضی فائز عیسی نے استفسار کیا کہ یہاں کا اسسٹنٹ کمشنر کہاں پر ہے؟ جس پر سی سی پی او نے بتایا کہ ان کو معطل کر دیا گیا ہے۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین5 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان5 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز4 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں