Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سمندری طوفان کے اثرات، کراچی میں 3 دن موسم گرم مرطوب رہے گا

Published

on

سمندری طوفان بائپر جوئے کی اختتام کی جانب گامزن باقیات اب بھی وسطی بھارتی راجستھان پر موجود ہیں۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ کی سینٹر پیش گوئی کے مطابق طوفان بائپر جوئے کی باقیات وسطی بھارتی راجستھان کے سمندروں میں برقرار ہیں۔

ان کمزور اثرات کا مزید مشرق کی سمت بڑھنے کا امکان ہے،کراچی میں اگلے 3 روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے،پیر/ منگل کو پارہ 34  سے 36 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

 کراچی میں دوپہر کے وقت مغربی(بلوچستان)اور شام کو جنوب مغربی سمت کی  ہوائیں چل سکتی ہیں،ہوا میں نمی کا تناسب (Feel Like)زیادہ ہونے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی جاسکتی ہے۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین