Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

الیکشن کمیشن، سرکاری افسروں کے خلاف سوشل میڈیا پر منظم پروپیگنڈا مہم، جے آئی ٹی تشکیل دینے کی منظوری

Published

on

How dating apps became a threat to Russia's security?

الیکشن کمیشن، سرکاری افسران کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے والوں کیخلاف تحقیقات کیلئے  جے آئی ٹی کی تشکیل کی منظوری دیدی ،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے  کی سربراہی میں قائم کمیٹی میں آئی ایس آئی اور آئی بی  کے افسران شامل ہیں۔

۔جعلی بیلٹ پیپرز چھاپنے اور پروپیگنڈے میں ملوث عناصر کیخلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کیاگیاہے۔

وفاقی کابینہ نے الیکشن کمیشن اور سرکاری افسروں کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا مہم چلانے والوں کیخلاف 5 رکنی اعلی سطحیٰ جے آئی ٹی تشکیل دینے کی منظوری دیدی۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے  کی سربراہی میں قائم کمیٹی میں آئی ایس آئی اور آئی بی  کے افسران شامل ہوں گے،گریڈ 20 کے پی ٹی اے اور نادرا کے افسران بھی کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے وزارت داخلہ کی سمری پر کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی،جعلی بیلٹ پیپرز چھاپنے کے پراپیگنڈے میں ملوث عناصر کیخلاف کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مذموم سوشل میڈیا  مہم کے ذریعے افسران کو بلیک میل کرنے اور دباو ڈال کر وفاداری تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی،جے آئی ٹی ذمہ داران کا تعین کرکے مقدمات کا اندراج اور مستقبل میں سدباب کے اقدامات تجویز کرے گی،تحقیقات کے دوران آئی ٹی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری افسران کیخلاف پروپیگنڈا آئین کے آرٹیکل 5 کی خلاف ورزی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین