Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمہ داری، ہمارا کام معاونت ہے، نامزد نگران وزیراعلیٰ سندھ

Published

on

سندھ کے نامزد وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا کہنا ہے کہ ’الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔ ہمارا کام ان کی معاونت ہوگا۔الیکشن کے حوالے سے ہمارا یہی کردار ہوگا۔کوشش یہ ہوگی کہ آئین و قانون کے مطابق انتخابات ہو سکیں۔‘

جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے اپنی نامزدگی پر انھوں نے کہا کہ ’یہ اہم ذمہ داری ہے، خاص کر جن مشکلات کا لوگوں کو سامنا ہے۔ کوشش رہے گی کہ لوگوں کی مشکلات کم کر سکیں اور قانون کی بالادستی کو قائم رکھ سکیں۔

اس سے پہلے سندھ کی اپوزیشن لیڈر رعنا انصار نے پیر کی شب صحافیوں کو بتایا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ساتھ مشاورت کے بعد جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کو نگران وزیر اعلیٰ سندھ نامزد کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

رعنا انصار نے بتایا کہ یہ نام دونوں کی طرف سے تھا۔ باہمی مشاورت سے اس نام پر اتفاق ہوا۔ امید ہے یہ ایسا نام ہے جو سندھ کی حکومت اور عوام کے لیے بہتر ثابت ہوگا اور الیکشن شفاف ہوں گے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما مرتضی وہاب نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس نامزدگی کا نوٹیفیکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔ مقبول باقر 2002 میں سندھ ہائیکورٹ کے جج جبکہ 2015 میں سپریم کورٹ کے جج مقرر ہوئے۔ وہ گذشتہ سال بطور سپریم کورٹ جج ریٹائر ہوئے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین