پاکستان
الیکشن 8 فروری کو ہوں گے، اس میں کوئی شبہ نہیں ہونا چاہئے، مرتضیٰ سولنگی
وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی اور صوبائی وزیر اطلاعات،اقلیتی امور سماجی تحفظ صدر آرٹس کونسل احمد شاہ نے سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔
احمد شاہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مرتضی سولنگی بہت ایکٹو صحافی تھے،انہوں نے گورنمنٹ کی سپورٹ اور پیسوں کے بغیرریڈیو پاکستان کو جدید خطوط پر استوار کیا،میرا اور مرتضی سولنگی کا تعلق انٹلیکچول بنیاد پر ہے میں انہیں حکومت سندھ کی جانب سے خوش آمدید کہتا ہوں۔
مرتضیٰ سولنگی کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھاکہ احمد شاہ کی موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہم کوشش کریں گی صوبائی و وفاقی حکومتوں کے درمیان رابطوں کا فقدان نہ ہو،دیگر صوبائی وزرا کے ساتھ مل کر حکمت عملی بنائیں گے،8 فروری کو الیکشن ہونگے اس میں کوئی شبہ نہیں ہونا چاہیے،یہ پاکستان کی عوام کا حق ہے کہ وہ اپنا نمائندہ منتخب کریں۔
مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ یہ فیصلہ کرنا منتخب پارلیمان کا کام ہے،ہم چاہتے ہیں کہ حالات خراب نہ ہوں،اس میں کسی قسم کا کوئی شبہ نہیں ہونا چاہیے،میں نے یا احمد شاہ نے الیکشن نہیں کرانے،ہم صرف سہولت کاری کر رہے ہیں،اعتماد نہ ہونا اعتماد نہ ہونے کا اظہار کرنا دو الگ باتیں ہیں،کئی دفعہ آپ مظلوم ہوتے نہیں ہیں لیکن اظہار کرتے ہیں،سیاست کے اندر جائز ناجائز باتیں اس کا حصہ ہے۔
ریڈیو پاکستان کے متعلق مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ ،ریڈیوپاکستان کراچی کی فنکشنل عمارت موجود ہے،پرانی عمارت کے معاملات پرانے ہیں آج کے نہیں ہیں،فلم کا ڈیپارٹمنٹ انفارمیشن کے پاس ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی