Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

تھر کے کوئلے سے بننے والی بجلی فیصل آباد جاتی ہے، ہم بڑے والے لوگ ہیں، کوئی تنازع کھڑا نہیں کرنا چاہتے، مراد علی شاہ

Published

on

The cost of electricity from Thar coal is 5 and a half rupees per unit, the provinces can do the distribution of electricity themselves, Murad Ali Shah said.

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ تھر کے کوئلے کی ساری کی ساری بجلی نیشنل گرڈ پھر فیصل آباد میں جاتی ہے،آئین میں لکھا ہے جس صوبے سے گیس نکلتی ہے اس کا پہلا حق ہے،ہم بڑے دل رکھنے والے لوگ ہیں، کوئی تنازع کھڑا نہیں کرنا چاہتے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس میں لاہور پریس کلب کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمارے لیے بجلی کا مسئلہ بہت سنگین ہے، تھرپاور پلانٹ سے 3 ہزار میگاواٹ سے زیادہ بجلی پیدا ہورہی ہے،سب سے سستی بجلی تھرکول پلاور پلانٹ سے بن رہی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تھر کا کوئلہ پاکستان کیلئے سستی بجلی بناسکتا ہے،تھر کے کوئلے کی بات آج سے 10 سال قبل صرف سندھ حکومت کرتی تھی،تھر کے کوئلے کی بات آج پورا پاکستان کرتا ہے، تھر کے کوئلے کی ساری کی ساری بجلی نیشنل گرڈ پھر فیصل آباد میں جاتی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آئین میں لکھا ہے جس صوبے سے گیس نکلتی ہے اس کا پہلا حق ہے،ہم بڑے دل رکھنے والے لوگ ہیں، کوئی تنازع کھڑا نہیں کرنا چاہتے،ہم نے پاکستان کیلئے کام کرنا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بلاول بھٹو کا وژن تھا ہمیں اپنے اسپتال بہتر کرنے ہیں،سائبر نائف کی تیسری مشین جناح اسپتال میں انسٹال کردی،سائبر نائف مشین پاکستان کے کسی اسپتال میں نہیں ہے،روبوٹک سرجری این آئی سی وی ڈی، جناح ، ایم آئی یو ٹی میں کررہے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی کی 25 ملی میٹر اور لاہور کی 150 ملی میٹر بارش برابر ہے،کراچی کے ایوریج رین فال سے لاہور کا رین فال 7 گنا زیادہ ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین