Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

بجلی کمپنیوں کے گریڈ 17 سے 22 کے افسران کے لیے مفت یونٹس ختم، 6 ارب سالانہ کی بچت، کابینہ منظوری دے گی

Published

on

وفاقی کابینہ توانائی کمیٹی کے بجلی کمپنیوں کے افسران کیلئے مفت بجلی سہولت ختم کرنے  فیصلے کی توثیق کرے گی،گریڈ 17سے گریڈ 21کے افسران کو ماہانہ مفت یونٹس کی فراہمی بند کرنے کی سفارش کی گئی ہے،مفت یونٹس کی سہولت ختم کرنے سے سالانہ 6ارب روپے سے زائد بچت ہوگی۔

کابینہ کمیٹی برائے توانائی نے بجلی کمپنیوں کے گریڈ 17کے آفیسر کو 450ماہانہ  مفت یونٹس کی بجائے 15ہزار858روپے دینے کی سفارش کی ہے، گریڈ18 کے آفیسر کو ماہانہ600 مفت یونٹس کی بجائے 21ہزار996 دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

گریڈ 19کے آفیسر کو ماہانہ 880 مفت یونٹس کی بجائے37ہزار594 روپے دینے کی تجویز ہے،گریڈ20 کے آفیسر کوماہانہ1100 مفت یونٹس کی بجائے 46ہزار992روپے دینے کی تجویز ہے۔

گریڈ21 کے آفیسر کوماہانہ 1300 مفت یونٹس کی بجائے 55ہزار536روپے،جنریشن کمپنی کے گریڈ 17کے آفیسر کو ماہانہ650 مفت یونٹس کی بجائے24ہزار570 روپے دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

جنریشن کمپنی کے گریڈ 18کے آفیسر کو ماہانہ 700 مفت یونٹس کی بجائے 26ہزار460روپے،جنریشن کمپنی کے گریڈ 19کے آفیسر کو ماہانہ 1ہزار مفت یونٹس کی بجائے42ہزار720 روپے دینے کی تجویز ہے۔

جنریشن کمپنی کے گریڈ 20کے آفیسر کو ماہانہ 1100 مفت یونٹس کی بجائے 46ہزار 992روپے،جنریشن کمپنی کے گریڈ 21کے آفیسر کو ماہانہ 1300 مفت یونٹس کی بجائے 55ہزارروپے536 دینے کی تجویز ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین