ٹاپ سٹوریز
ماحولیاتی آلودگی، ہفتہ کے روز لاہور میں تعلیمی ادارے، دفاتر، مارکیٹس اور ریسٹورنٹ بند رکھنے کا فیصلہ
لاہور اور وسطی پنجاب میں شدید سموگ اور ماحولیاتی آلودگی پر ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی گئی جبکہ ہفتے کو لاہور سمیت پنجا ب کے 8 اضلاع میں تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہفتے کو لاہور سمیت پنجا ب کے 8 اضلاع میں تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،سموگ کی وجہ سے لاہو ڈویژن، گوجرانوالہ، حافظ آباد میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ہفتے کو تعلیمی ادارے، سرکاری و نجی دفاتر، سینما ، پارکس اور ریسٹورنٹ بند رہیں گے،مارکیٹیں ہفتے کو بند رکھی جائیں گی۔
محسن نقوی نے کہا کہ سموگ کسی بھی لحاظ سے اچھی نہیں، بچاؤ اور سدباب ضروری ہے،سموگ کی وجہ سے بچوں اور بزرگوں کو سانس اور آنکھوں کے امراض لاحق ہورہے ہیں،سموگ پر قابو پانے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں،موسمیات کے حوالے سے کمیشن بنایا جارہا ہے،مصنوعی بارش کے حوالے سے مشاورت جاری ہے،موسمیات کے حوالے سے مخصوص لیبارٹری قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،سموگ پر قابو پانے کے حوالے سے سٹڈی کیلئے الماتے میں تکنیکی ٹیم بھیج رہے ہیں۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ لاہور کے تمام پٹرول پمپس کے معیار کو چیک کیا جائے گا،اس ہفتے اسکول اور دفاتر بند رہیں گے،سڑکوں پر پانی کا اسپرے کیا جارہا ہے، لاہور میں روزانہ 400 کلو میٹر کے ایریا پر پانی کا اسپرے کیا جارہا ہے۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین4 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
پاکستان4 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز4 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین7 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں