Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ایتھوپیا ایئرلائنز کی 19سال آمد پر واٹر سلیوٹ سے استقبال

Published

on

ایتھوپین ائرلائین نے پاکستان کے لئے پروازوں کا آغاز کردیا،الصبح عدیس اباباسے کراچی آنے والی پرواز کو واٹر سلیوٹ پیش کیا گیا۔

ترجمان سی اے کے مطابق 19 سال بعد ایتھوپیا سے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ اترنے والی پرواز سے آنے والے ایتھوپین معززین کا استقبال وزیر اعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ اور سندھ کابینہ کے وزراء شرجیل میمن، ناصر شاہ، اکرام اللہ دھاریجو اور مرتضیٰ وہاب نے کیا۔

ایتھوپین وفد میں حکومتی، کاروباری نمائندے و سرمایہ کار شامل ہیں،ایتھوپین ائرلائین کراچی کے لئے ہفتہ وارچار فلائیٹس آپریٹ کرے گی، ایتھوپین سفیر جم بیکر عبداللہ، صنعتکار زبیر موتی والا،ابراہیم خالد تواب اور دیگر بھی موجود تھے، وزیراعلیٰ سندھ نے مہمان مملکتی وزرا کو اجرک اور سندھی ٹوپیاں پہنائیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ایتھوپین وزراء کے ہمراہ پرواز کی آمد کا کیک کاٹ کر افتتاح کیا،اس موقع پرمرادعلی شاہ نے کہا کہ پاکستان اورایتھوپیا کے درمیان پروازوں کی ازسرنوبحالی سے تجارت اورسیاحت کو فروغ حاصل ہوگا۔

ایتھوپین ایئرلائن کا سلسلہ کراچی سے ایتھوپیا اور ایتھوپیا کو کراچی سے جوڑنے کا وسیلہ ہے،پروازوں کے شروع ہونے سے سندھ اور ایتھوپیا میں سرمایہ کاری، تجارت، سیاحت کو فروغ ملے گا،وقت آگیا ہے کہ افریقن ممالک کے ساتھ تجارت، سیاحت اور تعلقات بہتر کئے جائیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین