ٹاپ سٹوریز
سعودی یمن سرحد پر تارکین وطن کے منظم اور وسیع پیمانے پر قتل کے شواہد، سعودی حکومت کی تردید
ہیومن رائٹس واچ کی ایک نئی رپورٹ میں سعودی سرحدی محافظوں پر یمنی سرحد کے ساتھ تارکین وطن کے بڑے پیمانے پر قتل کا الزام لگایا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سینکڑوں افراد، جن میں سے بہت سے ایتھوپیائی باشندے ہیں جو جنگ زدہ یمن کو عبور کر کے سعودی عرب پہنچے، کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔
تارکین وطن نےبرطانوی میڈیا کو بتایا ہے کہ ان کے اعضاء گولی لگنے سے کٹ گئے تھے اور انہوں نے پگڈنڈیوں پر لاشیں پڑی دیکھی تھیں۔
سعودی عرب اس سے قبل منظم قتل کے الزامات کو مسترد کر چکا ہے۔
ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ ’ انہوں نے ہم پر بارش کی مانند فائرنگ کی‘ تارکین وطن کی تصویری شہادتوں پر مشتمل ہے، تارکین وطن کہتے ہیں کہ سعودی عرب کی یمن کے ساتھ ناہموار شمالی سرحد پر سعودی پولیس اور فوجیوں نے ان پر فائرنگ کی اور دھماکہ خیز ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق تارکین وطن نے رات کے وقت خوفناک کراسنگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ایتھوپیا کے بڑے گروپ جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے سعودی فوج کی فائرنگ کے دوران اچانک آگ کی زد میں آئے۔
21 سالہ مصطفیٰ صوفیہ محمد نے بی بی سی کو بتایا، ان سمیت 45 مہاجرین کا گروپ اس وقت فائرنگ کی زد میں آیا جب انہوں نے چھپ کر بارڈر پار کرنے کی کوشش کی،گولیاں چلتی رہیں، میں نے یہ بھی نہیں دیکھا کہ مجھے گولی لگی ہے، لیکن جب میں نے اٹھ کر چلنے کی کوشش کی تو میری ٹانگ کا کچھ حصہ میرے ساتھ نہیں تھا۔
یہ یمن اور ایتھوپیا کے اسمگلروں کے ہاتھوں خطرے، بھوک اور تشدد سے بھرے تین ماہ کے سفر کا ایک سفاکانہ، افراتفری کا خاتمہ تھا۔
گھنٹوں بعد فلمائی گئی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ اس کا بایاں پاؤں تقریباً مکمل طور پر کٹا ہوا ہے۔ مصطفیٰ کی ٹانگ گھٹنے کے نیچے کاٹ دی گئی تھی اور اب، ایتھوپیا میں اپنے والدین کے ساتھ، وہ بیساکھیوں اور غیر موزوں مصنوعی اعضاء کے ساتھ چلتا ہے۔
دو بچوں کے باپ مصطفیٰ نے کہا کہ میں سعودی عرب گیا تھا کیونکہ میں اپنے خاندان کی زندگی کو بہتر بنانا چاہتا تھا،لیکن میری پوری نہیں ہوئی۔ اب میرے والدین میرے لیے سب کچھ کرتے ہیں۔
قتل گاہیں
کچھ زندہ بچ جانے والے گہرے صدمے میں ہیں، یمنی دارالحکومت میں، زہرہ بمشکل اپنے آپ کو بات کرنے پر آمادہ کر پائی کہ ہوا کیا تھا۔
وہ کہتی ہیں کہ وہ 18 سال کی ہیں، لیکن وہ کم عمر نظر آتی ہیں۔ اس کا سفر، جس پر پہلے ہی تقریباً $2,500 تاوان اور رشوت خرچ ہو چکا تھا، سرحد پر گولیوں کی بارش میں ختم ہوا۔
ایک گولی ایک ہاتھ کی تمام انگلیاں لے گئی۔ اس چوٹ کے بارے میں پوچھنے پر، وہ دور دیکھتی ہے اور جواب نہیں دے سکتی۔
اقوام متحدہ کے انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے مطابق، ہر سال 200,000 سے زیادہ لوگ خطرناک سفر کی کوشش کرتے ہیں، قرن افریقہ سے یمن تک سمندری راستے سے گزرتے ہیں اور پھر سعودی عرب جاتے ہیں۔
انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگوں کو راستے میں قید اور مار پیٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سمندری گزرگاہ کافی خطرناک ہے۔ گزشتہ ہفتے جبوتی کے ساحل پر بحری جہاز ڈوبنے سے 24 سے زائد تارکین وطن لاپتہ ہو گئے تھے۔
یمن میں تارکین وطن کے مرکزی راستے ایسے لوگوں کی قبروں سے بھرے پڑے ہیں جو راستے میں ہی مر گئے۔دو سال قبل دارالحکومت صنعا میں ایک حراستی مرکز میں آگ لگنے سے درجنوں تارکین وطن ہلاک ہو گئے تھے،دارالحکومت صنعا ملک کے حوثی باغیوں کے زیر انتظام ہے جو شمالی یمن کے بیشتر حصے پر قابض ہیں۔
لیکن ہیومن رائٹس کی تازہ ترین رپورٹ میں بیان کردہ زیادتیاں بڑے پیمانے پر ہیں اور ان کی نوعیت مختلف ہے۔رپورٹ کی مرکزی مصنفہ نادیہ ہارڈمین نے بتایا کہ ہم نے جو ڈاکومنٹریز تیار کی ہیں وہ بنیادی طور پر اجتماعی قتل ہیں، لوگوں نے ایسے مقامات کے متعلق بتایا جو قتل گاہیں لگتی ہیں جہاں ہر طرف لاشیں بکھری پڑی ہوں۔
رپورٹ، جو مارچ 2022 سے اس سال جون تک کے عرصے کا احاطہ کرتی ہے، دھماکہ خیز ہتھیاروں کے 28 الگ الگ واقعات اور قریب سے فائرنگ کے 14 واقعات کی تفصیلات بتاتی ہے۔
نادیہ ہارڈمین کہتی ہیں کہ میں نے سینکڑوں گرافک تصاویر اور ویڈیوز دیکھی ہیں جو مجھے زندہ بچ جانے والوں کی طرف سے بھیجی گئی ہیں۔ ان میں بہت خوفناک زخموں اور دھماکے کے زخموں کو دکھایا گیا ہے۔
مصنفین کا کہنا ہے کہ سرحدی گزرگاہوں کی دوری اور زندہ بچ جانے والوں کا سراغ لگانے میں دشواری کی وجہ سے یہ جاننا ناممکن ہے کہ کتنے لوگ مارے گئے۔
ہارڈمین نے کہا کہ مارے جانے والی تعداد ہم کم از کم 655 کہتے ہیں، لیکن اس کے ہزاروں ہونے کا امکان ہے۔ ہم نے حقیقت میں یہ ظاہر کیا ہے کہ بدسلوکی وسیع اور منظم ہے اور یہ انسانیت کے خلاف جرم کے مترادف ہو سکتی ہے۔
شمالی سرحد کے ساتھ سعودی سیکورٹی فورسز کی جانب سے بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کی رپورٹیں پہلی بار گزشتہ اکتوبر میں اقوام متحدہ کے ماہرین کی طرف سے ریاض میں حکومت کو لکھے گئے ایک خط میں منظر عام پر آئیں۔
رپورٹس نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ یہ بڑے پیمانے پر، سرحد پار سے اندھا دھند ہلاکتوں کا ایک منظم نمونہ معلوم ہوتا ہے، تارکین وطن کے خلاف توپ خانے سے گولہ باری اور سعودی سیکورٹی فورسز کی طرف سے چھوٹے ہتھیاراستعمال کئے گئے۔
سعودیوں کی تردید
سعودی حکومت نے کہا کہ اس نے الزامات کو سنجیدگی سے لیا لیکن اقوام متحدہ کی اس بات کو سختی سے مسترد کر دیا کہ یہ قتل منظم یا بڑے پیمانے پر ہوئے تھے اور کہا کہ فراہم کردہ محدود معلومات کی بنیاد پرمملکت کے اند الزامات کی تصدیق کے لیے کوئی معلومات یا ثبوت نہیں ملا۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین4 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
پاکستان4 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز4 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین7 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں