Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

شدید گرمی، حجاج کو رمی سے روک دیا گیا، خیموں میں رہنے کی ہدایت

Published

on

سعودی حکومت نے حج کے آخری مرحلے کے دوران شام 4 بجے تک رمی جمار ( شیطانوں کو کنکریاں مار نے) کا عمل معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے حجاج کو انتہائی گرم موسم کی وجہ سے منیٰ میں اپنے خیموں میں رہنے کا مشورہ دیا۔

ایک حکومتی ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ اس فیصلے میں حاجیوں کی حفاظت کو ترجیح دی گئی ہے۔

دریں اثنا پاکستان کی وزارت مذہبی امور کے ایک نمائندے نے بعض میڈیا رپورٹس پر تشویش کا اظہار کیا جن میں انتظامات کے بارے میں شکایات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ہے، جس سے پاکستانی حجاج اور ان کے اہل خانہ میں بے چینی پائی جاتی ہے۔

ترجمان نے حج پر موجود پاکستانیوں کو یقین دلایا کہ وزارت ان کی خیریت کو یقینی بنانے کے لیے سعودی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

رواں برس ایک لاکھ 60 پاکستانیوں سمیت 25 لاکھ سے زائد مسلمان حج کے لیے مکہ مکرمہ میں جمع ہوئے۔ اٹھائے گئے مسائل کے جواب میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین نے مکہ مکرمہ میں پاکستان حج مشن میں وزارت کے حکام کے ساتھ ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین