Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

فیصل آباد ایئرپورٹ کا رن وے تعمیر نو کے بعد آپریشنل،ایئربس 310 اور بوئنگ 767 لینڈ کر سکیں گے

Published

on

فیصل آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ کا رن وے تعمیر نو کے بعد آپریشنل کردیا گیا۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق فیصل آباد ائیرپورٹ کے دوبارہ تعمیر کئے گئے رن وے پر پہلی فلائٹ پی کے 224 بدھ کی رات10 بجے اتری،اس موقع پر ائرپورٹ  مینیجر، سینئر اے ٹی سی او،، اور پروجیکٹ ڈائریکٹر، اپنی ٹیموں کے ہمراہ موجود تھے،لینڈنگ کے بعد پائلٹ آن کمانڈ نے پروجیکٹ کو مکمل کرنے پر سی اے اے کو مبارکباددی۔

فیصل آباد ائیرپورٹ رن وے کی تعمیر نو پر 4 ارب روپے لاگت آئی ہے،رن وے پر ائیرڈروم کیٹیگری 4ڈی طیارے لینڈ کرسکیں گے،ان طیاروں میں ائر بس 310، بوئنگ 767 اور ان سے نیچے کیٹیگری کے طیارے شامل ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین