Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ہر ہاؤسنگ سوسائٹی کے پیچھے فیض حمید اور ثاقب نثار کھڑے نظر آئیں گے، جاوید لطیف

Published

on

Faiz Hamid was the main character of what was happening in the country, Javed Latif

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیرمیاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ جب بھی  انتخابات قریب آتے ہیں تو سیاسی جماعتیں نواز شریف  سے رابطہ کرتی ہیں،سیاسی  جماعتیں نواز شریف سے سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کرتی آئی ہیں،آج اس عوامی حمایت کو اسٹیبلشمنٹ سے جوڑا جا رہا ہے۔

جاوید لطیف نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے 4 سال میں کرپشن کی داستانیں رقم کیں،چیئرمین پی ٹی آئی کی کرپشن اپنی جگہ مگر بشریٰ بی  اور فرحت شہزادی نے بھی خوب لوٹا،ہر ہاؤسنگ سوسائٹی کے پیچھے ثاقب نثار اورفیض  حمید کھڑے نظر آئیں گے،آج بھی عمران خان وکٹ کے دونوں جانب کھیل رہاہے،ایک وکیل کہتا ہے کہ عمران خان اسٹیبلشمنٹ کے پاؤں پڑنے کو تیار ہے،دوسرا وکیل کہتا ہے  انتخابات میں ہمارا مقابلہ ہی اسٹیبلشمنٹ سے ہے۔

جاوید لطیف نے سوال اٹھایا کہ عمران خان نے کیا صرف 190 ملین پاؤنڈ کی کرپشن کی؟4 سال وہ داستانیں سننے کو ملیں جو 75 سال میں کسی نے نہیں سنیں،بشریٰ بی بی،فرحت شہزادی کی سربراہی میں یہ سب کام ہوتا رہا،یہ خواتین چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر 4 سال ملک کولوٹتی رہیں،6،6ماہ بغیر گرفتاری کھڑا کیا جاتا تھا وہاں انہیں 6 گھنٹے کھڑا کرلیں،کہتے ہیں لیول پلیئنگ فیلڈ چاہئے،کیا انہیں 2018 والی لیول پلیئنگ فیلڈ چاہئے؟

جاوید لطیف نے کہا کہ ہم کہتے تھے اداروں میں بیٹھے لوگ آئین اور قانون کے مطابق کام کریں،اداروں کے سربراہان کو سلام پیش کرتا ہوں،ہمارے بیانیے کی تکمیل ہورہی ہے،آج فیض آباد دھرنے پر جو کمیشن بنا پابند کیا جائے ٹائم فریم سے آگے نہ جائے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین