Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کشتی حادثہ کے متاثرہ خاندان گواہ بنیں، انسانی سمگلروں کو سزا دلوائیں گے، ایف آئی اے

Published

on

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے کہا کہ یونان کشتی حادثے کے متاثرہ خاندان آگے آئیں، ایف آئی آر ان پر نہیں، انسانی سمگلروں پر ہوگی، وہ گواہ بنیں، ہمیں انسانی سمگلروں کے خلاف کارروائی میں مدد ملے گی۔

ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈی جی نارتھ رانا عبدالجبار نے کہا ہے کہ زیادہ تر لوگ ویزا پر دبئی یا لیبیا کی طرف سفر کرتے ہیں، لیبیا سے آگے بہت سے لوگ غیر قانونی طور پر جاتے ہیں، بہت سے لوگ ایسے ہیں جو یورپی ممالک کی طرف جانے کیلئے غیر قانونی سفر کرتے ہیں۔

رانا عبدالجبار نے کہا کہ جتنے لوگ کشتی حادثے کا شکار ہوئے ہیں ہم ان کے لواحقین کے ساتھ ہیں، ہم کسی بھی  متاثرہ فیملی کو اپنی ایف آئی آر میں ملزم نہیں بنائیں گے، اگر متاثرہ فیملی کے افراد ہمارے گواہ بنیں تو انسانی اسمگلرز کیخلاف کارروائی میں مدد ملےگی۔

ایڈیشنل ڈی جی نارتھ رانا عبدالجبار نے کہا کہ لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد، کراچی، کوئٹہ، پشاور آفس میں ہیلپ لائن نمبر قائم کردیا گیا ہے، جس کا کوئی پیارا اس وقت لیبیا یا مصر میں موجود ہے وہ ہم سے رابطہ کرے، ہم کوشش کریں گے اسے وہاں سے واپس لائیں اور موت کے منہ میں جانے سے بچائیں، جس محکمے میں کالی بھیڑ موجود ہوگی، اس کیخلاف ایف آئی آر کے علاوہ کارروائی ہوگی، جن لوگوں کے پیارے غیر قانونی طور پر باہر گئے یا اس سانحے کا شکار ہوئے  وہ ہم سے رابطہ کریں۔

رانا عبدالجبار نے کہا کہ سادہ لوح افراد کو غیر قانونی باہر بھیجنے کے کاروبار میں ملوث افراد کو سزا  ملے گی، وزیراعظم کی ہدایت پر ایف آئی اے انسانی اسمگلرز کیخلاف بھرپور کارروائی کررہی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین