ICC Cricket World Cup 2023

متعلقہ تحریریں

تازہ ترین

اسرائیل نے یمن کے حوثیوں کے خلاف کارروائی کی دھمکی دے دی

اسرائیل کے قومی سلامتی کے مشیر تساحی ہنجبی نے...

مصلحت کی سیاست

انسان خطا کا پتلا ہے ۔غلطیاں کرنا اِس کی...

لاہور اور پشاور ایئر پورٹس پر بیرون ملک جانے والے 3 مسافروں سے منشیات برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس  نے کراچی سمیت مختلف شہروں میں...

گوادر ایئرپورٹ پر نائٹ لینڈنگ کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے گوادرکے بین الاقوامی ہوائی...

فوجی عدالتوں کے حق میں قرارداد منظوری کے خلاف سینیٹ میں ہنگامہ، اجلاس ملتوی

سینیٹ کا اجلاس ہنگامہ آرائی کی نظر ہوگیا۔اراکین نے گذشتہ روز فوجی عدالتوں کے قیام کے حق میں منظور کی گئی قرارداد پر بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج کیا۔اس دوران کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس جمعہ تک ملتوی کردیا گیا۔

سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین مرزا محمد آفریدی کی زیر صدارت شروع ہوا تو نکتہ اعتراض پر سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہا کہ گزشتہ روز ملٹری کورٹس کے قیام کے حق میں قراداد منظور کی گئی۔قراداد منظور کراتے وقت ایوان میں اکثر ارکان موجود نہیں تھے اور نہ ہی قراداد ایجنڈا کا حصہ تھی۔

سینیٹر سعدیہ عباسی نے قرارداد کو جمہوریت کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے ججز نے جو فیصلہ دیا وہ ان کی ذات سے متعلق نہیں بلکہ اصول اور قانون کے مطابق تھا۔یہ قراداد قابل مذمت ہے، ارکان بھی اس کی بھرپور مخالفت کریں۔

سینیٹر رضا ربانی اور سینیٹر مشتاق احمد سمیت ارکان نے قراداد سے متعلق بولنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا تاہم ڈپٹی چیئرمین نے پہلے ایجنڈا مکمل کرنے پر اصرار کیا۔

جس پر سینٹر مشتاق احمد نے اسپیکر ڈائس کے سامنے جا کر احتجاج کیا۔شور شرابا کے دوران سینیٹ اجلاس میں کورم کی نشاندہی کردی گئی۔

پانچ منٹ گھنٹیاں بجائی گئیں مگر پھر بھی گنتی پوری نہ ہونے پر اجلاس جمعہ کی صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

سبسکرائب کریں

تحریر کے بارے میں اپنی رائے ضرور دیں

%d