ICC Cricket World Cup 2023

متعلقہ تحریریں

تازہ ترین

کراچی میں 3 مقامات پر اے این ایف کے چھاپے، تین من منشیات برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس نےکراچی میں 3 مختلف مقامات پرکارروائیوں...

شان مسعود کراچی کنگز کا حصہ بن گئے

پاکستان کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود کراچی کنگز کا...

ایف آئی اے انکوائری ختم کرانے کے نام پر ایک کروڑ روپے لینے والا ملزم گرفتار

بارجز(بحری جہازوں)کی غیرقانونی کٹنگ کے معاملے پررجسٹرڈ انکوائری میں...

بھارتی بارڈر فورس کے گٹھ جوڑ سے سمگلنگ کرنے والے 6 بھارتی شہری گرفتار کر لیے، آئی ایس پی آر

پاکستان رینجرز نے بھارت کی طرف سے سمگلنگ کی بڑی کاروائی ناکام بنا دی۔۔۔آئی ایس پی آر کےمطابق  29 جولائی سے 3 اگست تک دراندازی کی کوشش کرنےوالے6 بھارتی اسمگلر پکڑے گئے، گرفتار بھارتی شہری منشیات اور ہتھیاروں کی سمگلنگ میں ملوث ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گرفتار بھارتی شہریوں میں فیروزپور کے رہائشی گرمیج سنگھ، شندر سنگھ، جگندر سنگھ اور وشال سنگھ شامل ہیں، جالندھر کا رہائشی مہندر سنگھ اور لدھیانہ سے تعلق رکھنے والا گروندر سنگھ بھی گرفتار کئے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گرفتار اسمگلروں کے خلاف پاکستان میں غیر قانونی داخلے اور ریاست مخالف سرگرمیوں پر پاکستانی قوانین کے مطابق کاروائی کی جائے گی،بھارتی اسمگلروں کی بی ایس ایف کے زیر نگرانی بارڈر سے بلا روک ٹوک نقل و حرکت حیران کن ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی بی ایس ایف کا اسمگلروں کے ساتھ ممکنہ گٹھ جوڑ بعید از قیاس نہیں،توقع رکھتے ہیں کے بی ایس ایف بارڈر پر نگرانی کا نظام مؤثر اور اسمگلروں کے ساتھ گٹھ جوڑ ختم کرے گی۔

سبسکرائب کریں

تحریر کے بارے میں اپنی رائے ضرور دیں

%d