آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ملک بھر کے لیے اسلام آباد میں خصوصی عدالت قائم کر دی گئی ۔۔انسداد دہشت گردی عدالت نمبر ایک کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کو خصوصی عدالت کا جج مقررکیا گیا ہے۔
ابوالحسنات ذوالقرنین آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمات کی سماعت کریں گے۔ ملک بھر میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج مقدمات کی سماعت ایک ہی عدالت کرے گی۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم عدالت میں کارروائی بند کمرہ ہو گی اور میڈیا کو بھی رپورٹنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے خصوصی عدالت کے قیام کی تصدیق کی ہے۔