ICC Cricket World Cup 2023

متعلقہ تحریریں

تازہ ترین

پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتہ ہو گیا

پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا...

سلمان بٹ کو سلیکشن کمیٹی سے فارغ کردیا گیا

اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ سلمان بٹ کو...

بلوچستان میں سکیورٹی صورتحال بہتر بنانے کے لیے امریکا فنڈز دے گا

امریکا نے پاکستان میں دہشتگردی سے نمٹنے اور سیکیورٹی صورتحال بہتر بنانے کے اقدامات کا اعلان کردیا۔

امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے دورہ بلوچستان کے دوران اقدامات کا اعلان کیا۔

سفارتخانہ نے بتایا کہ انسداد دہشتگردی فورس کی تربیت کےلیے 40 لاکھ ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔

امریکی سفارتخانے مزید بتایا کہ پولیس اسٹیشنز کی اپ گریڈیشن کےلیے 20 لاکھ ڈالر کی رقم مختص کی گئی ہے جبکہ نئے پولیس اسٹیشنز کی تعمیر میں معاونت کےلیے 20 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے۔

سفارتخانے کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کےلیے آلات کی مد میں ڈھائی لاکھ ڈالر امداد دی جائے گی۔

سفارتخانے نے بتایا کہ امریکی سفیر نے کوئٹہ میں نگراں وزیراعلیٰ علی مردان ڈومکی سے ملاقات کی جس میں انہوں نے بلوچستان سمیت ملک بھر میں اقتصادی ترقی کےلیے مضبوط امریکی حمایت کا اعادہ کیا۔

سبسکرائب کریں

تحریر کے بارے میں اپنی رائے ضرور دیں

%d bloggers like this: