ICC Cricket World Cup 2023

متعلقہ تحریریں

تازہ ترین

اسرائیل نے یمن کے حوثیوں کے خلاف کارروائی کی دھمکی دے دی

اسرائیل کے قومی سلامتی کے مشیر تساحی ہنجبی نے...

مصلحت کی سیاست

انسان خطا کا پتلا ہے ۔غلطیاں کرنا اِس کی...

لاہور اور پشاور ایئر پورٹس پر بیرون ملک جانے والے 3 مسافروں سے منشیات برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس  نے کراچی سمیت مختلف شہروں میں...

گوادر ایئرپورٹ پر نائٹ لینڈنگ کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے گوادرکے بین الاقوامی ہوائی...

وزیرستان کے علاقے شوال میں مزدوروں سے بھری گاڑی میں دھماکہ، 11 ہلاک

خیبر پختونخواہ کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں مزدورں سے بھری گاڑی میں دھماکے سے 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ جبکہ دو زخمی ہیں۔

شمالی وزیرستان کے علاقے شوال کے ڈی ایس پی شیر اللہ کے مطابق واقعہ شمالی وزیرستان کےعلاقے شوال کے گاؤں میرکورمیں پیش آیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب جنوبی وزیرستان سےتعلق رکھنے والے مزدور سنیچر کی شام کو اپنا کام ختم کر کے واپس جارہے تھے۔

ان کے مطابق گاڑی میں مجموعی طور پر 16 افراد سوار تھے جن میں سے تین لاپتہ اور دو زخمی ہیں۔

اس دھماکے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا تھا۔علاقے میں اس وقت سرچ آپریشن ہو رہا ہے۔مزدوروں کی لاشیں جنوبی وزیرسان میں آبائی علاقوں میں منتقل کردی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکہ کس وجہ سے پیش آیا اس کی تحقیقات جاری ہیں۔ تاہم موقع پر موجود کچھ عینی شاہدین کے مطابق یہ دھماکا باروردی سرنگ سے ٹکرانے سے پیش آیا ہے۔

واضح رہے کہ شوال کے علاقے میں کچھ عرصہ قبل سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے آپریشن کیا تھا۔ اس علاقے میں مختلف چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں۔ ایک اور اطلاع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے مزدور ایک چیک پوسٹ پر کام کر رہے ہیں تاہم پولیس نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔

آصف شاہد
آصف شاہد
پچیس سال سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، اردو کرانیکل کے ایڈیٹر ہیں، اس سے پہلے مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز سے مختلف حیثیتوں سے منسلک رہے، خبریں گروپ میں جوائنٹ ایڈیٹر رہے، ملکی اور بین الاقوامی سیاست میں دلچسپی رکھتے ہیں، ادب اور تاریخ سے بھی شغف ہے۔

سبسکرائب کریں

تحریر کے بارے میں اپنی رائے ضرور دیں

%d