ICC Cricket World Cup 2023

متعلقہ تحریریں

تازہ ترین

اسرائیل نے یمن کے حوثیوں کے خلاف کارروائی کی دھمکی دے دی

اسرائیل کے قومی سلامتی کے مشیر تساحی ہنجبی نے...

مصلحت کی سیاست

انسان خطا کا پتلا ہے ۔غلطیاں کرنا اِس کی...

لاہور اور پشاور ایئر پورٹس پر بیرون ملک جانے والے 3 مسافروں سے منشیات برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس  نے کراچی سمیت مختلف شہروں میں...

گوادر ایئرپورٹ پر نائٹ لینڈنگ کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے گوادرکے بین الاقوامی ہوائی...

عمران خان، ان کی بہن اور کئی سابق ارکان اسمبلی کے خلاف اینٹی کرپشن میں تحقیقات، الیکشن سے پہلے گرفتاریوں کا امکان

الیکشن سے پہلے پی ٹی آئی  کی مشکلات میں اضافہ ہونے کو ہے،کرپشن، اقربا پروری اور ٹھیکوں میں کمیشن کے الزامات پر اینٹی کرپشن نے پی ٹی آئی کےرہنماؤں کی نئی لسٹیں بنالیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریکِ انصاف، انکی بہن اور بہنوئی اینٹی کرپشن کی فہرست میں سب سے اوپر ہیں۔

ذرائع  کے مطابق سابق وزیراعظم اور انکی فیملی لیہ اراضی سکینڈل میں ملوث ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ چوہدری پرویزالٰہی،شاہ محمود قریشی کیخلاف بھی تحقیقات تیز کردی گئی ہیں۔ فرح گوگی کے خلاف بھی مختلف کیسز میں چھان بین ہورہی ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے لیے بھی شکنجہ تیار کیا جا رہا ہے، جن میں میاں محمودالرشید،خیال کاسترو اور عمرسرفراز،آشفہ فتیانہ،بلال وڑائچ،لطیف گجر، حسین بہادردریشک،میاں وارث، سمیع اللہ چوہدری،ملک ظفراعوان شامل ہیں۔

ذرائع نے کہا کہ اینٹی کرپشن نے بدعنوانی کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا،عام انتخابات سے پہلے ایک مرتبہ پھر گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

سبسکرائب کریں

تحریر کے بارے میں اپنی رائے ضرور دیں

%d