الیکشن کمیشن آج سے باضابطہ طورپرحلقہ بندیوں پر کام کا آغازکرے گا۔پہلے مرحلے میں حلقہ بندی کمیٹیوں کی تشکیل ہوگی۔حلقہ بندی کمیٹیاں وفاقی دارلحکومت اورصوبوں کیلئے قائم کی جائیں گی۔
حلقہ بندی ٹیموں کی تشکیل آج کے اجلاس میں ہوگی،حلقہ بندی کمیٹیاں ضلعی نقشہ جات،آبادی سمیت ضروری ڈیٹا حاصل کریں گی، کمیٹیاں 31اگست تک ضلع کی مردم شماری رپورٹ سمیت دیگرمعلومات حاصل کریں گی۔
تیسرے مرحلہ میں حلقہ بندی کمیٹییوں کی چارروزہ ٹرینگ کا آغاز ہوگا جو یکم ستمبرسے شروع کیا جانا طے پایا ہے۔
8 ستمبر سے 7 اکتوبر تک ابتدائی حلقہ بندیاں مکمل کی جائیں گی،9 اکتوبر کو ابتدائی حلقہ بندیوں کی تفصیلات شائع کی جائیں گی۔
اعتراضات یا تجاویز10اکتوبرسے 8 نومبرتک دائرکرسکیں گے،کیمشن 10اکتوبرسے9دسمبرتک اعتراضات پرسماعت کرکے فیصلہ کرے گا14 دسمبرکوحتمی حلقہ بندیاں مکمل ہوں گی۔