توشہ خانہ کیس میں چئیرمین پی ٹی آئی کی سزا کےخلاف سماعت ملتوی ہوگئی ،چیف جسٹس عمرعطابندیال نےریمارکس دیے،اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت چل رہی ہے،ہائی کورٹ سے فیصلہ آنے دیں۔
سپریم کورٹ نےجیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کو دی جانے والی سہولیات سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی ،،چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سربراہ تحریک انصآف کی درخواست پرسماعت کی۔
جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس جمال خان مندوخیل بینچ کا حصہ ہیں،چیف جسٹس نے ریمارکس دیے ، اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت چل رہی ہے ۔ بہتر ہوگا ، معاملے پر ہائیکورٹ کو فیصلہ کرنے دیں ۔ سپریم کورٹ نےجیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کو دی جانے والی سہولیات سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی