ICC Cricket World Cup 2023

متعلقہ تحریریں

تازہ ترین

اسرائیل نے یمن کے حوثیوں کے خلاف کارروائی کی دھمکی دے دی

اسرائیل کے قومی سلامتی کے مشیر تساحی ہنجبی نے...

مصلحت کی سیاست

انسان خطا کا پتلا ہے ۔غلطیاں کرنا اِس کی...

لاہور اور پشاور ایئر پورٹس پر بیرون ملک جانے والے 3 مسافروں سے منشیات برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس  نے کراچی سمیت مختلف شہروں میں...

گوادر ایئرپورٹ پر نائٹ لینڈنگ کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے گوادرکے بین الاقوامی ہوائی...

جسٹس مظاہر علی اکبر نے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے اپنے خلاف ریفرنس کے معاملے پر سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی چیلنج کر دی۔

جسٹس مظاہر نقوی نے کارروائی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔

جسٹس مظاہر نقوی نے وکیل مخدوم علی خان کے ذریعے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی ہے۔

دائر درخواست میں جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی ختم کرنے کی استدعا کی۔انہوں نے سپریم جوڈیشل کونسل کا آئندہ کارروائی کے لیے موصول نوٹس بھی غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

جسٹس مظاہر نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ میرے خلاف شروع کی گئی مہم عدلیہ کی آزادی پر حملہ ہے۔

انہوں نے مؤقف اپنایا ہے کہ جوڈیشل کونسل نے میرے اعتراضات دیکھے بغیر آئندہ کارروائی کا نوٹس بھیج دیا۔جوڈیشل کونسل نے 27 اکتوبر کو پریس ریلیزجاری کر کے میرے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے۔

جسٹس مظاہر کا اپنی درخواست میں کہنا ہے کہ مجھے ٹیکس حکام کی جانب سے اثاثوں پر کبھی کوئی نوٹس نہیں آیا۔

جسٹس مظاہر نقوی کی جانب سے درخواست میں وفاق، صدرِ مملکت اور سپریم جوڈیشل کونسل کو فریق بنایا گیا ہے۔

سبسکرائب کریں

تحریر کے بارے میں اپنی رائے ضرور دیں

%d