ICC Cricket World Cup 2023

متعلقہ تحریریں

تازہ ترین

ایک جیل سے نکلنے اور دوسرا جیل سے بچنے کے لیے الیکشن لڑ رہا ہے، بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے...

کراچی بائیکرز کلب کی دوسری سالگرہ کی تقریب

 کراچی بائیکرز کلب کی دوسری سالگرہ کے موقع پر...

اسرائیل نے یمن کے حوثیوں کے خلاف کارروائی کی دھمکی دے دی

اسرائیل کے قومی سلامتی کے مشیر تساحی ہنجبی نے...

لاہور : گجومتہ میں واسا مین ہولز کے اندر بچھی غیرقانونی کیبلز کی مرمت کرنے والے 2 افراد دم گھٹنے سے ہلاک

لاہور کے علاقے گجومتہ، گول چکر رنگ روڈ کے قریب صبح سویرے دو افراد واسا مین ہول میں بچھائی گئی غیر قانونی ٹی وی کیبل کی مرمت کے دوران زہریلی گیس کا شکار ہو کر ہلاک ہو گئے ۔

ابتدائی معلومات کے مطابق 30 سالہ اشرف مسیح اور 26 سالہ اکرم ایک نجی کیبل آپریٹر کے پاس ملازمت کرتے تھے، دونوں رات گئے نئی کیبل بچھانے اور پرانی کیبل کی مرمت کا کام کر رہے تھے۔

واسا کے مین ہولز میں نجی طور پر کیبل بچھانے کا کام غیرقانونی ہونے کی وجہ سے دونوں رات کو چھپ کر کیبل مرمت کا کام کر رہے تھے۔

30 سالہ اشرف مسیح  گجومتہ گول چکر پر کیبل مرمت کے لیے صبح 5 بجے کے قریب مین ہول کھول کر سیڑھی کی مدد سے نیچے اترا۔

مین ہول میں جانے کے بعد اشرف مسیح نے باہر موجود اکرم کو کوئی آواز دی نہ ہی واپس آیا، اکرم کو تشویش ہوئی تو وہ اسے دیکھنے مین ہول میں اتر گیا۔

اشرف مسیح پہلے ہی مین ہول کی زہریلی گیس کا شکار ہو چکا تھا اور اکرم اس سے لاعلم تھا، اکرم مین ہول میں اترا تو وہ بھی باہر نہ آ سکا اور زہریلی گیس سے دم گھٹ کر دونوں ہلاک ہو گئے۔ دونوں 15 سے 20 منٹ کے وقفے میں جان سے گزر گئے۔

مقامی افراد نے ریسکیو کو اطلاع دی، ریسکیو کے آنے تک دونوں جان کی بازی ہار چکے تھے۔ ریسکیو نے دونوں کی لاشیں مردہ خانے منتقل کیں۔

مرنے والا اشرف مسیح اور اکرم دونوں مقامی رہائشی بتائے جاتے ہیں، پولیس بھی موقع پر پہنچی اور ابتدائی کارروائی کی۔

واساء حکام کا کہنا ہے کہ مین ہولز میں بچھائی گئی کیبلز غیرقانونی ہیں، تقریبا چار کلومیٹر کے ایریا میں کیبل بچھائی گئی ہے، کیبل آپریٹرز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور مقدمات درج کرائے جائیں گے۔

حماد سعید
حماد سعید
حماد سعید 14 برس سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کیا، اب اردو کرانیکل کے لاہور میں نمائندہ خصوصی ہیں، کرائم، کورٹس اور سیاسی امور کے علاوہ ایل ڈی اے، پی ایچ اے، واسا، کسٹمز، ایل ڈبلیو ایم سی کے محکموں کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔

سبسکرائب کریں

تحریر کے بارے میں اپنی رائے ضرور دیں

%d