سانحہ 9 مئی سے متعلق مختلف مقدمات کی تفتیش کیلئے لاہور پولیس کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم اٹک پہنچ گئی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کی اجازت سے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم آج اٹک جیل میں سابق وزیراعظم عمران خان کا بیان ریکارڈ کرے گی۔
تھانہ سرور روڈ میں درج مقدمات سمیت دیگر مقدمات کے حوالے سے بھی سوال جواب کیے جائیں گے۔ چیرمین پی ٹی آئی اس قبل جے آئی ٹی سامنے لاہور میں ایک مرتبہ پیش ہوچکے ہیں۔
گزشتہ روز انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے عمران خان کو نو مئی کے چھ مزید مقدمات میں شامل تفیش کرنے کی اجازت بھی دی تھی۔
عسکری ٹاور حملہ کیس ٫ تھانہ شادمان نذر آتش کیس، ماڈل لیگ ن کا آفس جلانے کے کیس میں شامل تفتیش کرنے کا حکم دیا گیا۔ عمران خان کلمہ چوک میں کینٹینر چلانے کے مقدمہ میں بھی ملوث ہیں۔